ڈاکٹر حبیب الرحمٰن
ڈاکٹر حبیب الرحمٰن
ڈاکٹر حبیب الرحمٰن 1963 میں خیبر پختونخوا کے خوبصورت شہر مردان میں پیدا ہوئےاورابتدائی تعلیم راولپنڈی اور کوہاٹ سے حاصل کی۔ ایم بی بی ایس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے آئر لینڈ اور یو کے چلے گئے جہاں سے انہوں نے انٹرنل میڈیسن میں سپیشلائزیشن کی اور بطور کنسلٹنٹ یو کے میں خدمات انجام دیں۔ 2006 میں ڈاکٹر صاحب کینیڈا منتقل ہو گئے جہاں وہ بطور Attending Physician عملی اور University of Saskatchewan میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ادب سے تعلق اور شاعری کا سفر
شاعری ایک الہامی وصف ہے سچا شاعر بیک وقت دین و دنیا کے اسرار کو نہ صرف دریافت کرتا ہے بلکہ ان میں پوشیدہ پہلوؤں کو خوبصورت رنگوں میں اجاگر بھی کرتا ہے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن بھی اسی جستجو میں مصروف ہیں وہ پیشے کے اعتبار سے ایک معالج ہیں جو جسمانی تکالیف کا علاج کرتے ہیں مگر انہوں نے انسانی روح کے درد کو بھی محسوس کرنا شروع کر دیا ہے
متاعِ زیست
دشتِ تشنگی
صدائے عشق